۔ (۹۴۶۸)۔ (وعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنْ عَادَ مَرِیْضًا لَمْ یَزَلْ فِیْ خُرْفَۃِ الْجَنَّۃِ۔))، قِیْلَ: وَمَا خُرْفَۃُ الْجَنَّۃِ؟ قَالَ: ((جَنَاھَا۔)) (مسند احمد: ۲۲۷۴۸)
۔ (دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی مریض کی تیمارداری کی، وہ اتنی دیر جنت کے چنے ہوئے میوے میں رہا۔ کسی نے کہا: جنت کے خُرْفَۃ سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کا چنا ہوا میوہ۔
Musnad Ahmad, Hadith(9468)