۔ (۹۴۷۱)۔ عَنْ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ : ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ عَادَ اَخَاہُ اِلَّا اِبْتَعَثَ اللّٰہُ لَہُ سَبْعِیْنَ اَلْفَ مَلَکٍ یُصَلُّوْنَ عَلَیْہِ مِنْ اَیِّ سَاعَاتِ النَّھَارِ کَانَ حَتّٰییُمْسِیَ، وَمِنْ اَیِّ سَاعَاتِ اللَّیْلِ کَانَ حَتّٰییُصْبِحَ۔)) (مسند احمد: ۹۵۵)
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو مسلمان اپنے بھائی کی تیمار داری کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے ستر ہزار فرشتوں کو بھیجے گا، یہ اس کے لیے دعائے رحمت کریں گے، اگر وہ دن کی کسی گھڑی میں یہ عمل کرے تو دعا کا یہ سلسلہ شام تک اور اگر رات کو عیادت کرے تو یہ سلسلہ صبح تک جاری رہتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9471)