۔ (۹۴۷۲)۔ عَنْ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہ ، اَنَّ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنْ عَادَ مَرِیْضًا مَشٰی فِیْ خِرَافِ الجَنَّۃِ، فَاِذَا جَلَسَ عِنْدَہُ اسْتَنْقَعَ فِی الرَّحْمَۃِ، فَاِذَا خَرَجَ مِنْ عِنْدِہِ وُکِّلَ بِہٖسَبْعُوْنَاَلْفَمَلَکٍیَسْتَغْفِرُوْنَ لَہُ ذٰلِکَ الْیَوْمَ۔)) (مسند احمد: ۱۱۶۶)
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو کسی مریض کی عیادت کرتا ہے، وہ جنت کے چنے ہوئے میووں میں چلتا ہے اور جب وہ اس کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو وہ رحمت میں ٹھہر جاتا ہے، اور جب اس کے پاس سے نکلتا ہے تو ستر ہزار فرشتوں کو اس کے ساتھ مقرر کر دیا جاتا ہے، وہ اس دن اس کے لیے بخشش کی دعا کرتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(9472)