۔ (۹۵۲)۔ عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: اِنْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَیُؤْتٰی بِالْاِنَائِ فَأَشْرَبُ مِنْہُ
وَأَنَا حَائِضٌ ثُمَّ یَأْخُذُ فَیَضَعُ فَاہُ عَلٰی مَوْضِعِ فِیَّ، وَاِنْ کُنْتُ لَآخُذُ الْعَرْقَ فَآکُلُ مِنْہُ ثُمَّ یَأْخُذُہُ فَیَضَعُ فَاہُ عَلٰی مَوْضِعِ فِیَّ۔ (مسند أحمد: ۲۴۸۳۲)
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس برتن لایا جاتا، پہلے میں اس سے پیتی، جبکہ میں حائضہ ہوتی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برتن پکڑ لیتے اور میرے منہ کی جگہ پر اپنا منہ رکھتے تھے اور میں ہڈی والی بوٹی لے کر اس سے گوشت نوچ کر کھاتی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو لے لیتے اور میرے منہ کی جگہ پر اپنا منہ رکھتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(952)