۔ (۹۴۸۰)۔ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مِنْ تَمَامِ عِیَادَۃِ الْمَرِیْضِ اَنْ یَضَعَ اَحَدُکُمْ یَدَہُ عَلٰی جَبْھَتِہِ اَوْ یَدِہِ فَیَسْاَلُ کَیْفَ ھُوَ، وَتَمَامُ تَحَیَّاتِکُمْ بَیْنَکُمُ الْمُصَافَحَۃُ۔)) (مسند احمد: ۲۲۵۹۱)
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مریض کی عیادت کا مکمل طریقہیہ ہے کہ بندہ اپنا ہاتھ اُس کی پیشانییا ہاتھ پر رکھے اور پھر پوچھے کہ اس کا کیاحال ہے اور مکمل سلام یہ ہے کہ مصافحہ بھی کیا جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9480)