۔ (۹۴۸۶)۔ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: مَرَّرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی مَجْلِسٍ مِنَ
الْاَنْصَارِ فَقَالَ: ((اِنْ اَبَیْتُمْ اِلَّا اَنْ تَجْلِسُوْا فَاھْدُوْا السَّبِیْلَ وَرُدُّوْا السَّلَامَ وَاَعِیْنُوْا الْمَظْلُوْمَ۔)) (مسند احمد: ۱۸۷۹۱)
۔ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انصاریوں کی ایک مجلس کے پاس سے گزرے اور فرمایا: اگر تم نے راستوں میں بیٹھنا ہی ہے تو مسافر کی رہنمائی کیا کرو، سلام کا جواب دیا کرو اور مظلوم کی مدد کیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(9486)