۔ (۹۵۰۲)۔ عَنْ سَعِیْدٍ الْمَقْبُرِیِّ، قَالَ: جَلَسْتُ اِلَی ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ ، وَمَعَہُ رَجُلٌ یُحَدِّثُہُ، فَدَخَلْتُ مَعَھُمَا، فَضَرَبَ بِیَدِہِ صَدْرِیْ، وَقَالَ: اَمَا عَلِمْتَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِذَا تَنَاجَی اثْناَنِ فَـلَا تَجْلِسْ اِلَیْھِمَا حَتّٰی تَسْتَاْذِنَھُمَا۔)) (مسند احمد: ۵۹۴۹)
۔ سعید مقبری کہتے ہیں: میں آیا اور سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھ گیا، جبکہ ان کے ساتھ ایک اور آدمی گفتگو کر رہا تھا، جب میں ان کے ساتھ داخل ہوا تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے میری چھاتی پر ہاتھ مارا اور کہا: کیا تو یہ نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب دو آدمی سرگوشی کر رہے ہوں تو ان کے ساتھ نہ بیٹھ،یہاں تک کہ تو ان سے اجازت لے لے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9502)