۔ (۹۵۰۹)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّہُ خَرَجَ عَلٰی اَصْحَابِہٖ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَھُمْ حِلَقٌ) فَقَالَ: ((مَالِیْ اَرَاکُمْ عِزِیْنَ؟)) وَھُمْ قُعُوْدٌ۔ (مسند احمد: ۲۱۱۶۶)
۔ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کے پاس گئے، ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے اور وہ حلقوں کی صورت میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ تم مجھے مختلف گروہوں کی صورت میں نظر آ رہے ہو۔ جبکہ وہ بیٹھے ہوئے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9509)