Blog
Books



۔ (۹۵۲۴)۔ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: اَتَی رَجُلٌ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ یَرْمِیْ الْجَمْرَۃَ، فَقَالَ: یا رَسُوْلَ اللہِ! اَیُّ الْجِھَادِ اَحَبُّ اِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ؟ قَالَ: فَسَکَتَ عَنْہُ حَتّٰی اِذَا رَمَی الثَّانِیَۃَ عَرَضَ لَہُ فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللہِ! اَیُّ الْجِھَادِ اَحَبُّ اِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ؟ قَالَ: فَسَکَتَ عَنْہُ ثُمَّ مَضٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰی اِذَا اعْتَرَضَ فِی الْجَمْرَۃِ الثَّالِثَـــۃِ عَرَضَ لَہُ، فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَیُّ الْجِھَادِ اَحَبُّ اِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ؟ قَالَ: ((کَلِمَۃُ حَقٍّ تُقَالُ لِِاِمَامٍ جاَئِرٍ۔)) قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ فِیْ حَدِیْثِہِ وَکَانَ الْحَسَنُ یَقُوْلُ: لِاِمَامٍ ظَالِمٍ۔ (مسند احمد: ۲۲۵۱۱)
۔ سیدنا ابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جمرے کو کنکریاں مار رہے تھے، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سا جہاد اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند ہے؟ جواباً آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خاموش رہے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دوسرے جمرے کو کنکریاں ماریں تو پھر وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے درپے ہوا اور کہا: اے اللہ کے رسول! کون سا جہاد اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس بار بھی خاموش رہے اور جب آگے چلے اور تیسرے جمرے کے پاس پہنچے تو وہی آدمی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! کون سا جہاد اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند ہے؟ اس بار آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ظالم حکمران کے سامنے حق کلمہ کہنا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9524)
Background
Arabic

Urdu

English