Blog
Books



۔ (۹۵۳۴)۔ عَنْ اَبِیْ سَعیْدٍ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا یَحْقِرَنَّ اَحَدُکُمْ نَفْسَہَ اَنْ یَرٰی اَمْرًا لِلّٰہِ عَلَیْہِ فِیْہِ مَقاَلًا ثُمَّ لَا یَقُوْلُہُ، فَیَقُوْلُ اللّٰہُ: مَامَنَعَکَ اَنْ تَقُوْلَ فِیْہِ؟ فَیَقُوْلُ: رَبِّ خَشِیْتُ النَّاسَ، فَیَقُوْلُ: وَاَنَا اَحَقُّ اَنْ یُّخْشٰی۔)) (مسند احمد: ۱۱۲۷۵)
۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی اپنے آپ کو اتنا حقیر نہ سمجھ لے کہ جب وہ ایسا معاملہ دیکھے، جس میں اللہ تعالیٰ کے لیے بات کرنا اس کی ذمہ داری بنتی ہو، لیکن وہ خاموش ہو جائے، پھر جب اللہ تعالیٰ اس سے پوچھے گا کہ کس چیز نے تجھے اُس موقع پر بات کرنے سے روک دیا تھا، وہ کہے گا: اے میرے ربّ! میں لوگوں سے ڈر گیا تھا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں اس چیز کا زیادہ حقدار تھا کہ مجھ سے ڈرا جاتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9534)
Background
Arabic

Urdu

English