۔ (۹۵۳۵)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعالٰی لَیَسْاَلُ الْعَبْدَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰییَقُوْلَ : مَامَنَعَکَ اِذْ رَاَیْتَ الْمُنْکَرَ تُنْکِرُہُ؟ فاِذَا لَقَّنَ اللّٰہُ عَبْدًا حُجَّتَہُ قَالَ: یَا رَبِّ وَثِقْتُ بِکَ وَفَرِقْتُ مِنَ النَّاسِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۲۶۵)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ قیامت والے دن بندے سے مختلف امور کے بارے میں پوچھے گا، یہاں تک کہ وہ یہ سوال بھی کرے گا کہ جب تو نے برائی دیکھی تھی تو کس چیز نے تجھے اس کو انکار کرنے سے روک دیا تھا؟ پس جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے ذہن میں اس کی دلیل بٹھائے گا تو وہ کہے گا: اے میرے ربّ! میں نے تجھ پر اعتماد کیا اور لوگوں سے ڈر گیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9535)