۔ (۹۶۰)۔عَنْ حُذَیْفَۃَ (بْنِ الْیَمَانِ)ؓ قَالَ: بِتُّ بِآلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَیْلَۃً فَقَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُصَلِّیْ وَعَلَیْہِ طَرَفُ اللِّحَافِ وَعَلٰی عَائِشَۃَ طَرَفُہُ وَہِیَ حَائِضٌ لَا تُصَلِّیْ۔ (مسند أحمد: ۲۳۷۸۸)
سیدنا حذیفہ بن یمانؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے آلِ رسول کے ساتھ ایک رات گزاری، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو اٹھے اور نماز پڑھنے لگے، جبکہ لحاف کا ایک کنارہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تھا اور دوسرا کنارہ سیدہ عائشہؓ پر تھا، جبکہ وہ حائضہ تھیں اور نماز نہیں پڑھتی تھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(960)