۔ (۹۵۸۵)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((ثَلَاثَۃٌ عَلٰی کُثْبَانِِ الْمِسْکِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، رَجُلٌ اَمَّ قَوْمًا وَھُمْ بِہٖرَاضُوْنَ،وَرَجُلٌیُؤَذِّنُ فِیْ کُلِّ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ خَمْسَ صَلَوَاتٍ، وَعَبْدٌ اَدّٰی حَقَّ اللّٰہِ تَعَالٰی و َحَقّ مَوَالِیْہِ۔)) (مسند احمد: ۴۷۹۹)
۔ سیدنا عبدا للہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین قسم کے لوگ قیامت کے روز کستوری کے ٹیلوں پر ہوں گے: (۱) وہ آدمی، جو لوگوں کی امامت کروائے اور وہ اس سے راضی ہوں، (۲) وہ آدمی جو ہر روز پانچ نمازوں کے لیے اذان دیتا ہو اور (۳) وہ غلام، جو اللہ تعالیٰ کا حق اور اپنے آقاؤں کا حق ادا کرتا ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(9585)