۔ (۹۵۹۰)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((یَتْبَعُ الْمَیِّتَ، ثَلَاثٌ، اَھْلُہُ، وَمَالُہُ، وَعَمَلُہُ، فَیَرْجِعُ اِثْنَانِ وَیَبْقٰی وَاحِدٌ، اَھْلُہُ وَمَالُہُ یَبْقٰی عَمَلُہُ۔)) (مسند احمد: ۱۲۱۰۴)
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین چیزیں میت کے پیچھے چلتی ہیں، اس کے اہل و عیال، اس کا مال اور اس کا عمل، دو چیزیں واپس آ جاتی ہیں اور ایک باقی رہ جاتی ہے، اہل و عیال اور مال لوٹ آئیں گے اور اس کا عمل باقی رہ جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9590)