۔ (۹۶۰۶)۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَغْلِقُوْا اَبْوَابَکُمْ، وَخَمِّرُوْا آنِیَتَکُمْ، وَاَطْفِئُوْا سُرُجَکُمْ، وَاَوْکُوْا اَسْقِیَتَکُمْ، فَاِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَفْتَحُ بَابًا مُغْلَقًا، وَلَا یَکْشِفُ غِطَائً، وَلَا یَحُلُّوِکَائً، وَاِنَّ الْفُوَیْسَقَۃَ تُضْرِمُ الْبَیْتَ عَلٰی اَھْلِہِ۔)) یَعْنِی الْفَارَۃَ۔ (مسند احمد: ۱۴۲۷۷)
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے دروازوں کو بند کر دیا کرو، برتنوں کو ڈھانک دیا کرو، چراغوں کو بجھا دیا کرواور مشکیزوں کو بند کر دیا کرو، کیونکہ شیطان نہ بند دروازہ کھولتا ہے، نہ برتن سے ڈھکن اٹھاتا ہے اور نہ مشکیزے کی ڈوری کھولتا ہے اور چوہیا گھر کو گھر والوں سمیت جلا دیتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9606)