۔ (۹۶۲۰)۔ عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ رضی اللہ عنہ ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((سِتَّۃُ اَیَّامٍ ثُمَّ اعْقِلْ یَااباذَرٍّ! مَا اَقُوْلُ لَکَ بَعْدُ۔)) فَلَمَّا کَانَ الْیَوْمُ السَّابِعُ، قَالَ: ((اُوْصِیْکَ بِتَقْوَی اللّٰہِ فِیْ سِرِّ اَمْرِکَ وَعَلَانِیَتِہِ، وَاِذَا اَسَأْتَ فَاَحْسِنْ، وَلَا تَسْاَلَنَّ اَحَدًا شَیْئًا وَاِنْ سَقَطَ سَوْطُکُ، وَلَا تَقْبِضْ اَمَانَۃً (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: وَلَا تُؤْوِیَنَّ اَمَانَۃً) وَلَا تَقْضِ بَیْنَ اثْنَیْنِ۔)) (مسند احمد: ۲۱۹۰۶)
۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چھ دن ہیں، پھر اے ابو ذر! اس چیز کو سمجھنا جو میں تجھے بیان کرنے والا ہوں۔ جب ساتواں دن آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تجھے تیرے مخفی اور اعلانیہ امور میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں، جب تو برائی کرے تو اس کے بعد نیکی کر، کسی سے کسی چیز کا ہر گز سوال نہ کر، اگرچہ تیرا کوڑا گر جائے، کوئی امانت اپنے پاس نہ رکھ اور دو افراد کے مابین فیصلہ نہ کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(9620)