۔ (۹۶۲۶)۔ عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: اَوْصَانِیْ حِبِّيْ بِخَمْسٍ: اَرْحَمُ الْمَسَاکِیْنَ وَاُجَالِسُھُمْ، وَاَنْظُرُ اِلٰی مَنْ ھُوَ تَحْتِیْ وَلَا اَنْظُرُ اِلٰی مَنْ ھُوَ فَوْقِیْ، وَاَنْ اَصِلَ الرَّحِمَ وَاِنْ اَدْبَرَتْ، وَاَنْ اَقُوْلَ
بِالْحَقِّ وَاِنْ کَانَ مُرًّا، وَاَنْ اَقُوْلَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔ یَقُوْلُ مَوْلٰی غُفْرَۃَ: لَا اَعْلَمُ بَقِیَ فِیْنَا مِنَ الْخَمْسِ اِلَّا ھٰذِہِ، قَوْلُنَا: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔ قَالَ اَبُوْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ وَسَمِعْتُہُ اَنَا مِنَ الْحَکْمِ بْنِ مُوْسٰی وَقَالَ: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ۔ (مسند احمد: ۲۱۸۴۹)
۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میرے محبوب نے مجھے پانچ امور کی نصیحت کی،یہ کہ میں مسکینوں پر رحم کروں اور ان کے ساتھ بیٹھو، (دنیا کے معاملے میں) اپنے سے کم تر افراد کی طرف دیکھوں، اپنے سے اوپر والے کی طرف نہ دیکھوں، صلہ رحمی کروں، اگرچہ وہ پیٹھ پھیر رہی ہو، حق کہوں، اگرچہ وہ کڑوا ہو اور یہ کہ میں لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ کہوں۔ غفرہ کا غلام کہتا ہے: میرے علم کے مطابق ہم میں ان پانچ امور میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہی، ما سوائے لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ کے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9626)