۔ (۹۶۳۰)۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ رضی اللہ عنہ ، اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((أِضْمَنُوْا لِیْ سِتًّا مِنْ أنْفُسِکُمْ اَضْمَنْ لَکُمُ الْجَنَّۃَ: اُصْدُقُوْا إذَا
حَدَّثْتُمْ وَأَوْفُوْا إذَا وَعَدْتُّمْ وَأَدُّوْا إذَا ائْتُمِنْتُمْ وَاحْفَظُوْا فُرُوْجَکُمْ وَغُضُّوْا أبْصَارَکُمْ وَکُفُّوْا أیْدِیَکُمْ۔)) (مسند احمد: ۲۳۱۳۷)
۔ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دے دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں (۱)جب بات کرو تو سچ بولو (۲) جب وعدہ کرو تو پورا کرو (۳)جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو اداکرو (۴) اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرو (۵) اپنی آنکھوں کو نیچا رکھو (۶) اور اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو۔
Musnad Ahmad, Hadith(9630)