۔ (۹۶۳۹)۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی اللہ عنہ ، اَنَّہُ قَالَ: اتَّزِرُوْا، وَارْتَدُوْا، وَانْتَعِلُوْا، وَاَلْقُوْا الْخِفَافَ وَالسَّرَاوِیْلَاتِ، وَالْقُوْا الرُّکُبَ، وَانْزُوْا نَزْوًا، وَعَلَیْکُمْ بِالْمَعَدِّیَّۃِ، وَارْمُوْا الْاَغْرَاضَ، وَ ذَرُوْا التَّنَعُّمَ وَ زِیَّ الْعَجَمِ، وَ اِیَّاکُمْ وَالْحَرِیْرَ، فَاِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَدْ نَھٰی عَنْہُ، وقَالَ: ((لَا تَلْبَسُوْا مِنَ الْحَرِیْرِ اِلَّا مَاکَانَ ھٰکَذَا۔)) وَاَشَارَرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِاِصْبَعَیْہِ۔ (مسند احمد: ۳۰۱)
۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: تہبند باندھا کرو، چادر اوڑھا کرو اور جوتے پہنا کرو اور موزوں اور شلواروں کو ترک کر دو، اسی طرح (سواریوں سے) رکاب بھی پھینک دو اور کود کر چڑھا کرو، معد بن عدنان کی طرح کی زندگی گزارو، نشانوں پر تیر پھینکا کرو، عیش پرستی اور عجموں کے فیشن اپنانے سے بچو اور ریشم سے بھی دور رہو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس سے منع کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ریشم نہ پہنا کرو، مگر اتنا۔ ساتھ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو انگلیوں کے ساتھ اشارہ کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9639)