۔ (۹۶۸)۔عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ أَبِیْ حُبَیْشٍؓ حَدَّثَتْہُ أَنَّہَا أَتَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَشَکَتْ اِلَیْہِ الدَّمَ، فَقَالَ
رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((اِنَّمَا ذٰلِکِ عِرْقٌ، فَانْظُرِیْ اِذَا أَتی قَرْؤُکِ فَلَا تُصَلِّیْ، فَاِذَا مَرَّ الْقَرْئُ تَطَہَّرِیْ ثُمَّ صَلِّیْ مَا بَیْنَ الْقَرْئِ اِلَی الْقَرْئِ۔)) (مسند أحمد: ۲۸۱۸۲)
سیدہ فاطمہ بنت ابو حبیش ؓ بیان کرتی ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خون کی شکایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کسی رگ کامسئلہ ہے، پس تو دیکھ کہ جب تجھے حیض آئے تو تو نے نماز نہیں پڑھنی، جب حیض ختم ہو جائے تو طہارت حاصل کر کے اِس حیض سے اگلے حیض تک نماز پڑھ۔
Musnad Ahmad, Hadith(968)