۔ (۹۷۰)۔عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّ امْرَأَۃً کَانَتْ تُہَرَاقُ الدَّمَ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَاسْتَفْتَتْ لَہَا أُمُّ سَلَمَۃَ زَوْجُ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((لِتَنْظُرْ عِدَّۃَ اللَّیَالِیْ وَالْأَیَّامِ الَّتِیْ کَانَتْ تَحِیْضُہُنَّ مِنَ الشَّہْرِ، فَاِذَا بَلَغَتْ ذٰلِکِ فَلْتَغْتَسِلْ ثُمَّ تَسْتَثْفِرْ بِثَوْبٍ ثُمَّ تُصَلِّیْ)) (مسند أحمد: ۲۷۲۵۲)
زوجۂ رسول سیدہ ام سلمہؓ بیان کرتی ہیں کہ عہد ِ نبوی میں ایک عورت نے خون بہانا شروع کر دیا، پس جب سیدہ ام سلمہؓ نے اس کے لیے فتوی پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک مہینہ میں جتنی راتوں اور دنوں میں اس کو حیض آتا تھا، وہ ان کو دیکھ لے، جب وہ اس مقدار کو پورا کر لے تو غسل کرے اور کپڑے سے لنگوٹ باندھ کر نماز پڑھنا شروع کر دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(970)