۔ (۹۷۱)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ أَنَّ أُمَّ حَبِیْبَۃَ بِنْتَ جَحْشٍ کَانَتْ تَحْتَ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ وَاِنَّہَا اسْتُحِیْضَتْ فَلَا تَطْہُرُ، فَذُکِرَتْ شأْنُہَا لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((لَیْسَتْ بِالْحَیْضَۃِ وَلٰـکِنَّہَا رَکْضَۃٌ مِنَ
الرَّحِمِ، فَلْتَنْظُرْ قَدْرَ قَرْئِہَا الَّتِیْ کَانَتْ تَحِیْضُ لَہُ فَلْتَتْرُکِ الصَّلوٰۃَ ثُمَّ لِتَنْظُرْ مَا بَعْدَ ذٰلِکَ فَلْتَغْتَسِلْ عِنْدَ کُلِّ صَلَاۃٍ وَلْتُصَلِّ۔)) (مسند أحمد: ۲۵۴۸۵)
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ سیدہ ام حبیبہ بن جحشؓ، جو سیدہ عبد الرحمن بن عوفؓ کی بیوی تھیں، کو استحاضہ کا اتنا خون آنے لگ گیا کہ وہ پاک نہیں ہوتی تھیں، جب ان کا معاملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ حیض نہیں ہے، یہ رحم میں کسی رگ کو ٹھوکر لگ گئی ہے، اس عورت کو جتنے دنوںمیں حیض آتا تھا، اس کو چاہیے کہ ان دنوں میں نماز ترک کر دے اور پھر دیکھ لے کہ ان کے بعد (طہر کے) کتنے دن بنتے ہیں، ان میں ہر نماز کے لیے غسل کر کے اس کو ادا کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(971)