عَنْ عِمْرَانَ بن الْحُصَيْنِ، قَالَ: جَاءَ حُصَيْنٌ إِلَى النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم ، قَالَ: أَرَأَيْتَ رَجُلاً كَانَ يَصِلُ الرَّحِمَ وَيَقْرِي الضَّيْفَ مَاتَ قَبْلَكَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّ أَبِي وَأَبَاكَ فِي النَّارِ. فَمَا مَضَتْ عِشرُون لَيْلَةً حَتَى مَاتَ مُشْرِكاً.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ حصین نبی كریم صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئے اور كہا: آپ كا اس شخص كے بارے میں كیا خیال ہے جوصلہ رحمی كرتاتھا ، مہمان نوازی كرتا تھا، آپ سے پہلے مر گیا؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے اور تمہارے والد آگ میں ہیں۔ ابھی بیس دن ہی گزرے تھے كہ وہ شرك كی حالت میں مر گیا۔( )
Silsila Sahih, Hadith(971)