۔ (۹۶۸۹)۔ عَنْ سَعیْدٍ بْنِ زَیْدٍ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((مِنْ اَرْبَی الرِّبَا الْاِسْتَطَالَۃُ فِیْ عِرْضِ مُسْلِمٍ بِغَیْرِ حَقٍّ، وَاِنَّ ھٰذِہِ الرَّحِمَ شِجْنَۃٌ مِنَ الرَّحْمٰنِ، فَمَنْ قَطَعَھَا حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ۔)) (مسند احمد: ۱۶۵۱)
۔ قطع رحمی، صلہ رحمی کی ضد ہے اور صلہ رحمی کا مفہوم یہ ہے کہ تمام رشتہ داروں کو خیر پہنچانے کے لیے اور ان سے شرّ کو رفع کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کی جائے، یہ عمل جتنا اہم اور ضروری تھا، عصر حاضر میں اس سے اتنی ہی غفلت برتی گئی، حدیث نمبر (۹۰۴۹) والے باب میںصلہ رحمی کی فضیلت پر مشتمل احادیث ِ مبارکہ گزر چکی ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(9689)