Blog
Books



۔ (۹۷۳)۔ (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) اِنَّہَا قَالَتْ: اِسْتَفْتَتْ أُمُّ حَبِیْبَۃَ بِنْتُ جَحْشٍ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَتْ: اِنِّیْ اُسْتَحَاضُ، قَالَ: ((اِنَّمَا ذَاکِ عِرْقٌ فَاغْتَسِلِیْ ثُمَّ صَلِّیْ۔)) فَکَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ کُلِّ صَلَاۃٍ، قَالَ ابْنُ شِہَابٍ: لَمْ یَأْمُرْہَا النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ تَغْتَسِلَ عِنْدَ کُلِّ صَلَاۃٍ، اِنَّمَا فَعَلَتْہُ ہِیَ۔ (مسند أحمد: ۲۵۰۲۸)
۔ (دوسری سند) وہ کہتی ہیں: سیدہ ام حبیبہ بنت جحش ؓ نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے فتوی پوچھا اور کہا: مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: یہ کسی رگ کا مسئلہ ہے، پس تو غسل کر اور نماز پڑھ۔ پس یہ خاتون ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھیں، ابن شہاب نے کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے اس کو ہر نماز کے لیے غسل کرنے کا حکم نہیں دیا تھا، یہ خود ایسا کرتی تھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(973)
Background
Arabic

Urdu

English