عن مُجَاهِد، قال: خَرَجْتُ إلى الْعِرَاقِ، وشَيَّعَنَا عبد الله بن عمر، فَلَمَّا فَارقَنَا، قال: إِنّي لَيْس عندي شَيْءٌ أُعْطِيَكُم، وَلَكني سَمِعتُ رَسُول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَقول: إن اللهَ إِذَا اسْتَوْدِعَ شَيْئاً حَفِظَه، وَإِنِّي أَسْتَوْدِعُ الله دِينَكُم وأمانَتَكُم، وَخَوَاتِيمَ أعَمَالَكُم. ( )
مجاہد سے مروی ہے کہ جب میں ایک شخص کے ساتھ عراق کی طرف نکلا تو عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہا ہمارے ساتھ چلنے لگے۔ جب ہم سے جدا ہونے لگے تو کہنے لگے: میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جو تمہیں دوں، لیکن میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرمارہے تھے: اﷲ تعالیٰ کو جب کوئی چیز سپرد کی جاتی ہے تو اﷲ تعالیٰ اس کی حفاظت کرتا ہے، اور میں تمہارا دین، تمہاری امانت اور تمہارے اعمال کا خاتمہ اﷲ تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں۔ ( )
Silsila Sahih, Hadith(977)