۔ (۹۷۴۸)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((آیَۃُ الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ، اِذَاحَدَّثَ کَذَبَ، وَاِذَا وَعَدَ اَخْلَفَ، وَاِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ۔)) (مسند احمد: ۸۶۷۰)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: منافق کی علامتیں تین ہیں: جب وہ بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے، جب وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے اور جب اس کو امین بنایا جاتا ہے تو وہ خیانت کرتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9748)