۔ (۹۷۹)۔ وَعَنْہَا أَیْضًا أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ فِی الْمَرْأَۃِ تَرٰی مَا یُرِیْبُہَا بَعْدَالطُّہْرِ: قَالَ: ((اِنَّمَا ہُوَ عِرْقٌ۔)) أَوْ قَالَ: ((عُرُوْقٌ۔)) (مسند أحمد: ۲۶۳۲۳)
سیدہ عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس خاتون کے بارے میں فرمایا جو طہر کے بعد (ایسا خون) دیکھتی رہتی ہے، جو اسے شک میں ڈالتا ہے: یہ تو کسی رگ کا مسئلہ ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(979)