۔ (۹۷۵۹)۔ عَنْ عَمْروِ بْنِ عَبْسَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ : ((مَنْ کَانَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ قَوْمٍ عَھْدٌ فَـلَا یَشُدُّ عُقْدَۃً، وَلَا یَحُلُّ حَتّٰییَمْضِیَ اَمَدُھَا، اَوْ یَنْبِذَ اِلَیْھِمْ عَلٰی سَوْائٍ۔)) (مسند احمد: ۱۹۶۵۶)
۔ سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب مسلم قوم اور کسی دوسری قوم کے درمیان کوئی معاہدہ ہو تو نہ وہ اس کو مزید لمبا کر کے مضبوط کرے اور نہ اس کو توڑے، یہاں تک کہ اس کی مدت ختم ہو جائے یا دونوں برابر برابر کا توڑ دیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(9759)