۔ (۹۸۰) عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَؓ قَالَتْ: کَانَ النُّفَسَائُ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تَقْعُدُ بَعْدَ نِفَاسِہَا أَرْبَعِیْنَ یَوْماً أَوْ أَرْبَعِیْنَ لَیْلَۃً شَکَّ أَبُوْ خَیْثَمَۃَ وَکُنَّا نَطْلِیْ عَلَی وُجُوْہِنَا الْوَرَسَ مِنَ الْکَلَفِ۔ (مسند أحمد: ۲۷۰۹۶)
سیدہ ام سلمہ ؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں نفاس والی عورتیں بچہ جنم دینے کے بعد چالیس دن یا چالیس راتیں بیٹھتی تھیں اور ہم اپنے چہروں پر جھائیوں کی وجہ سے ورس بوٹی خوب ملتی تھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(980)