۔ (۹۷۶۰)۔ عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ : ((مَنْ شَرَطَ لِاَخِیْہِ شَرْطًا لَا یُرِیْدُ اَنْ یَفِيَ لَہُ بِہٖ،
فَھُوَ کَالْمُدْلِیْ جَارَہُ اِلٰی غَیْرِ مَنَعَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۲۳۸۳۱)
۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے بھائی سے کوئی شرط لگائی، جبکہ اس کا اس کو پورا کرنے کا ارادہ نہ ہو تو وہ اس آدمی کی طرح ہے، جو اپنے بھائی کو ایسی ہمسایہ (قوم) کے سپرد کر رہا ہے، جن کے پاس (دشمن سے بچنے کی) کوئی قوت نہیں ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9760)