عن مِحْجَن بن الْأَدْرَع أَن رَسُول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَلَغَه أَن رَجُلًا في الْمَسْجِد يُطِيلُ الصَّلَاةَ، فَأَتَاه فَأَخَذَ بِمَنْكَبِه ثم قال: إِن الله رَضِي لِهَذِه الْأُمَةِ الْيُسْرَ وكَرِهَ لَهم الْعُسْرَ، (قَالَهَا ثَلَاث مَرَّات) وإِنَّ هَذا أَخَذَ بالعُسْرِ وتَرَكَ الْيُسْرَ.
محجن بن ادرع سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تك یہ بات پہنچی كہ مسجد میں ایك آدمی لمبی نماز پڑھاتا ہے۔ آپ اس كے پاس آئے اور اس كے كاندھے سے پكڑا پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اس امت كے لئے آسانی كوپسند كیا ہے اورتنگی كونا پسند كیا ہے( آپ نےیہ بات تین مرتبہ فرمائی) اور اس شخص نے تنگی كواختیار كیا ہے اور آسانی كوچھوڑ دیا ہے۔( )
Silsila Sahih, Hadith(981)