۔ (۹۷۷۷)۔ عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((دَبَّ اِلَیْکُمْ دَائُ الْاُمَمِ قَبْلَکُمْ، اَلْحَسَدُ وَالْبَغْضَائُ، ھِیَ الْحَالِقَۃُ حَالِقَۃُ الدِّیْنِ، لَا حَالِقَۃُ الشَّعَرِ، وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ، لَا تُؤْمِنُوْا حَتّٰی تَحَابُّوْا، اَفَـلَا اُنَبِّئُکُمْ بِشَیْئٍ، اِذَا فَعَلْتُمُوْہُ تَحَابَبْتُمْ، اَفْشُوْا السَّلَامَ بَیْنَکُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۱۲)
۔ سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پہلے والی امتوں کی بیماری تمہارے اندر بھی سرایت کر گئی ہے، یعنی حسد اور بغض، یہ بیماری مونڈ دینے والی ہے، دین کو، سر کو نہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی جان ہے! تم اس وقت تک مؤمن نہیں ہو گے، جب تک آپس میں محبت نہیں کرو گے، کیا میں تمہیں ایسی چیز بتا دوں کہ اگر اس پر عمل کرو گے تو آپس میں محبت کرنے لگ جائو گے، آپس میں سلام کو عام کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(9777)