۔ (۹۷۸۲)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((تُفْتَحُ اَبْوَابُ الْجَنّۃِ فِیْ کُلِّ اثْنَیْنِ وَخَمِیْسٍ۔)) قَالَ مَعْمَرٌ: وَقَالَ غَیْرُ سُھَیْلٍ: ((وَتُعْرَضُ الْاَعْمَالُ فِیْ کُلِّ اثْنَیْنِ وَخَمِیْسٍ فَیَغْفِرَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ لِکُلِّ عَبْدٍ لَا
یُشْرِکُ بِہٖشَیْئًا، اِلَّا الْمُتَشَاحِنَیْنِ،یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ لِلْمَلَائِکَۃِ: ذَرُوْھُمَا حَتّٰییَصْطَلِحَا۔)) (مسند احمد: ۷۶۲۷)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر سوموار اور جمعرات کو جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔ سہیل کے علاوہ باقی راویوں کے الفاظ یہ ہیں: ہر سوموار اور جمعرات کو اعمال پیش کیے جاتے ہیں، پس اللہ تعالیٰ ہر اس بندے کو بخش دیتا ہے، جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک نہیں کرتا، ما سوائے باہم بغض و عداوت رکھنے والے دو افراد کے، اللہ تعالیٰ فرشتوں سے کہتا ہے: ان دو کو رہنے دو، جب تک یہ صلح نہ کرلیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(9782)