۔ (۹۸۱۴)۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: کُنْتُ اَسْمَعُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ فَـلَا اَدْرِیْ اَشَیْئٌ نَزَلَ عَلَیْہِ اَمْ شَیْئٌیَقُوْلُہ؟ وَھُوَ یَقُوْلُ:
((لَوْکَانَ لِاِبْنِ آدَمَ وَادِیَانِ مِنْ مَالٍ، لَابْتَغٰی لَھُمَا ثَالِثًا، وَلَا یَمْلَائُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ اِلَّا التُّرَابُ، وَیَتُوْبُ اللّٰہُ عَلٰی مَنْ تَابَ۔)) (مسند احمد: ۱۲۲۵۳)
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کچھ فرماتے ہوئے سنتا تھا، لیکن میں یہ نہیں جانتا تھا کہ آیایہ چیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی ہے یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی طرف کہہ رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر ابن آدم کے پاس مال کی دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری کو تلاش کرے گا، اور مٹی ہی ہے جو ابن آدم کا پیٹ بھر سکتی ہے، البتہ اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والی کی توبہ قبول کرتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9814)