۔ (۹۸۱۷)۔ عَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((الْشَیْخُیَکْبَرُ، وَیَضْعَفُ جِسْمُہُ، وَقَلْبُہُ شَابٌّ عَلَی حُبِّ اثْنَیْنِ، طُوْلِ العُمُرِ وَالْمَالِ۔)) (مسند احمد: ۸۴۰۳)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بزرگ عمر رسیدہ ہو رہا ہوتا ہے اور اس کا جسم کمزور ہو رہا ہوتا ہے، لیکن ابھی تک اس کا دل دو چیزوں کی محبت کے سلسلے میں جوان ہوتا ہے، لمبی عمر اور مال۔
Musnad Ahmad, Hadith(9817)