۔ (۹۸۲۲)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، اَنَّ اَعْرَابِیًّا غَزَا مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَیْبَرَ فَاَصَابَہُ مِنْ سَھْمِہِ دِیْنَارَانِ، فاَخَذَھُمَا الْاَعْرِابِیُّ فَجَعَلَھُمَا فِیْ عَبَائَ تِہِ وَخَیَّطَ عَلَیْھِمَا وَلَفَّ عَلَیْھِمَا، فَمَاتَ الْاَعْرَابِیُّ، فَوَجََدُوْا الدِّیْنَارَیْنِ، فَذَکَرُوْا ذٰلِکَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((کَیَّتَانِ۔)) (مسند احمد: ۸۶۶۳)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بدّو نے غزوۂ خیبر کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میںجہاد کیا، جب اس کو اپنے حصے کے دو دینار ملے تو اس نے ان کو اپنی چادر میں رکھا اور سلائی کر کے لپیٹ دیا اور پھر وہ بدّو فوت ہو گیا، جب لوگوں کو اس کے دینار ملے اور انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات بتلائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ آگ کے دو داغ ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(9822)