۔ (۹۸۳۱)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَقَدْ اَعْذَرَ اللّٰہُ اِلٰی عَبْدٍ اَحْیَاہُ حَتَّی بَلَغَ سِتِّیْنَ، اَوْ سَبْعِیْنَ سَنَۃً، لَقَدْ اَعَذَرَ اللّٰہُ لَقَدْ اَعذَرَ اللّٰہُ اِلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۷۶۹۹)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: البتہ تحقیق اللہ تعالیٰ نے اس آدمی کا عذر ختم کر دیا، جس کو اتنی دیر تک زندہ رکھا کہ وہ ساٹھ یا ستر سال کی عمر کو پہنچ گیا، تحقیق اللہ تعالیٰ نے اس کا عذر ختم کر دیا ہے، بس اللہ تعالیٰ نے اس کا عذر ختم کر دیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9831)