۔ (۹۸۳۳)۔ عَنْ اَنَسٍ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَامِنْ مُعَمَّرٍ یُعَمَّرُ فِیْ الْاِسْلَامِ اَرْبَعِیْنَ سَنَۃً، اِلَّا صَرَفَ اللّٰہُ
عَنْہُ ثَلَاثَۃَ اَنْوَاعٍ مِنَ الْبَلَائِ، اَلْجُنُوْنُ، وَالْجُذَامُ، وَالْبَرَصُ، فَاِذَا بَلَغَ خَمْسِیْنَ سَنَۃً لَیَّنَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْحِسَابَ، فَاِذَا بَلَغَ سِتِّیْنَ رَزَقَہُ اللّٰہُ الِْانَابَۃَ اِلَیْہِ بِمَا یُحِبُّ، فَاِذَا بَلَغَ سَبْعِیْنَ سَنَۃً اَحَبَّہُ اللّٰہُ وَاَحَبَّہُ اَھْلُ السَّمَائِ، فَاِذَا بَلَغَ الثَّمَانِیْنَ قَبِلَ اللّٰہُ حَسَنَاتِہِ، وَتَجَاوَزَ عَنْ سَیِّئَاتِہِ، فَاِذَا بَلَغَ تِسْعِیْنَ غَفَرَ اللّٰہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖوَمَاتَاَخَّرَ،وَسُمِّیَ اَسِیْرَ اللّٰہِ فِیْ اَرْضِہِ وَشُفِّعَ لاَھْلِ بَیْتِہِ۔)) (مسند احمد: ۵۶۲۶)
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی کو اسلام کی چالیس سال عمر دی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ اس سے تین قسم کی بیماریاں دور کر دیتا ہے، جنون، کوڑھ اور پھلبہری، جب آدمی پچاس سال تک پہنچ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر حساب کو آسان کر دیتا ہے، جب اس کی عمر ساٹھ برس ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو اپنی پسند کے مطابق اپنی طرف رجوع کرنے کی توفیق دیتا ہے، پھر جب وہ ستر سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اور اہل آسمان اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، جب اس کی عمر اسی سال ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی نیکیاں قبول کر لیتا ہے اور اس کی برائیوں سے تجاوز کر دیتا ہے، پھر جب اس کی عمر نوے برس ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف کر دیتا ہے اور اس کا یہ نام رکھ دیا ہے کہ فلاں آدمی زمین میں اللہ تعالیٰ کا قیدی ہے اور اس کے گھر والوں کے حق میں اس کی سفارش قبول کی جاتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9833)