۔ (۹۸۴۲)۔ عَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِیِّاکُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوْبِ، کَقَوْمٍ نَزَلُوْا فِیْ بَطْنِ وَادٍ فَجَائَ ذَا بِعُوْدٍ وَجَائَ ذَا بِعُوْدٍ حَتّٰی اَنْضَجُوْا خُبْزَتَھُمْ، وَاِنَّ مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوْبِ مَتٰییَاْخُذُ بِھَا صَاحِبُھَا تُھْلِکُہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۱۹۴)
۔ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: صغیرہ گناہوں سے گریز کرو۔ (اور ان کو حقیر مت سمجھو، غور فرماؤ کہ) کچھ لوگ ایک وادی میں پڑاؤ ڈالتے ہیں، ایک آدمی ایک لکڑی لاتا ہے اور دوسرا ایک لاتا ہے … (ایک ایک کر کے اتنی لکڑیاں جمع ہو جاتیہیں کہ) وہ آگ جلا کر روٹیاں وغیرہ پکا لیتے ہیں۔ اسی طرح اگر صغیرہ گناہوں کی بنا پر مؤاخذہ ہوا تو وہ بھی ہلاک کر سکتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(9842)