۔ (۹۹۳)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍؓ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَخْرُجُ فَیُہْرِیْقُ الْمَائَ فَیَتَمَسَّحُ فَأَقُوْلُ: اِنَّ الْمَائَ مِنْکَ قَرِیْبٌ فَیَقُوْلُ: ((وَمَا اَدْرِیْ لَعَلِّیْ لَا أَبْلُغُہُ)) (مسند أحمد: ۲۷۶۴)
سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نکلتے تھے اور پیشاب کر کے تیمم کر لیتے تھے، جب میں کہتا کہ پانی آپ کے قریب ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: میں نہیں جانتا، شاید میں وہاں تک نہ پہنچ سکوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(993)