۔ (۹۸۹۴)۔ عَنْ اَسْمَائَ بِنْتِ عُمَیْسٍ رضی اللہ عنہا ، قَالَتْ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنْ قَالَتْ اِحْدَانَا لِشَیْئٍ تَشْتَھِیْہِ: لَا اَشْتَھِیْہِ،یُعَدُّ ذٰلِکَ کَذِبًا؟ قَالَ: ((اِنَّ الْکَذِبَ یُکْتَبُ کَذِبًا حَتَّی تُکْتَبَ الْکُذَیْبَۃُ کُذَیْبَۃً۔)) (مسند احمد: ۲۸۰۱۹)
۔ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب ہم میں سے کوئی کسی چیز کو چاہتی تو ہو، لیکن وہ اس کے بارے میں کہے کہ وہ نہیں چاہتی، تو کیااس کو بھی جھوٹ لکھا جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک جھوٹ کو جھوٹ ہی لکھا جاتا ہے، یہاںتک کہ چھوٹے جھوٹ کو چھوٹا جھوٹ لکھا جاتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9894)