۔ (۹۹۴۴)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) اَنَّ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ حَیْنَ اَنْزَلَ اللّٰہُ تَبَارَکَ تَعَالیٰ فِیْ الشِّعْرِ مَا اَنْزَلَ اَتَی النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: اِنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ تَعَالیٰ قَدْ اَنْزَلَ فِیْ الشِّعْرِ مَا قَدْ عَلِمْتَ وَکَیْفَ تَرٰی فِیْہِ؟ فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ الْمُؤْمِنَ یُجَاھِدُ بِسَیْفِہِ وَلِسَانِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۵۸۷۷)
۔ (تیسری سند) سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے شعروں کے بارے میں (مذمت والی آیات) نازل کیں تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: اللہ تعالیٰ نے شعروں کے بارے میں جو کچھ نازل کیا ہے، آپ اس کو جانتے ہیں، اب آپ کا ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک مؤمن اپنی تلوار اور زبان، دونوں کے ذریعے جہاد کرتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9944)