Blog
Books
Search Hadith

باب: محرم کون کون سے کپڑے پہن سکتا ہے ؟

CHAPTER: What The Muhrim Should Wear.

محمد بن اسحاق کہتے ہیں

Narrated Aishah, Ummul Muminin: Salim ibn Abdullah said: Abdullah ibn Umar used to do so, that is to say, he would cut the shoes of a woman who put on ihram; then Safiyyah, daughter of Abu Ubayd, reported to him that Aishah (may Allah be pleased with her) narrated to her that the Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم gave licence to women in respect of the shoes (i. e. women are not required to cut the shoes). He, therefore, abandoned it.

میں نے ابن شہاب سے ذکر کیا تو انہوں نے کہا: مجھ سے سالم بن عبداللہ نے بیان کیا ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ایسا ہی کرتے تھے یعنی محرم عورت کے موزوں کو کاٹ دیتے ۱؎، پھر ان سے صفیہ بنت ابی عبید نے بیان کیا کہ ان سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں کے سلسلے میں عورتوں کو رخصت دی ہے تو انہوں نے اسے چھوڑ دیا۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، ( تحفة الأشراف: ۱۷۸۶۷ ) ، وقد أخرجہ: مسند احمد ( ۲/۲۹، ۳۵، ۶/۳۵ ) ( حسن ) ( محمد بن اسحاق کی یہ روایت معنعن نہیں ہے بلکہ اسے انہوں نے زہری سے بالمشافہہ اخذ کیا ہے، اس لئے حسن ہے )
Haidth Number: 1831
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/جزاء الصید ۱۷ (۱۸۴۴)، والصلح ۶ (۲۶۹۸)، والجزیة ۱۹ (۳۱۸۴)، والمغازي ۴۳ (۴۲۵۱)، صحیح مسلم/الجہاد ۳۴ (۱۷۸۳)، ( تحفة الأشراف: ۱۸۷۱)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۲/۲۹، ۴/۲۸۹، ۲۹۱)، سنن الدارمی/السیر ۶۴ (۲۵۴۹) (صحیح)

Wazahat

وضاحت: ۱؎ : اس باب کی پہلی روایت کے عموم سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ سمجھا تھا کہ یہ حکم مرد اورعورت دونوں کو شامل ہے اسی لئے وہ محرم عورت کے موزوں کو کاٹ دیتے تھے، بعد میں جب انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا والی روایت سنی تو اپنے اس فتویٰ سے رجوع کر لیا۔