Abu Salamah said “I asked Aishah about the dower given by the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. She said “It was twelve Uqiyahs and a nashsh”. I asked “What is nashsh?” She said it is half an uqiyah.
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف الزہری کہتے ہیں کہ
میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ( کی ازواج مطہرات ) کے مہر کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ بارہ اوقیہ اور ایک نش تھا ۱؎، میں نے کہا: نش کیا ہے؟ فرمایا: آدھا اوقیہ ۲؎۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
Not Available
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/النکاح ۱۳ (۱۴۲۶)، سنن النسائی/النکاح ۶۶ (۳۳۴۹)، سنن ابن ماجہ/النکاح ۱۷ (۱۸۸۶)، ( تحفة الأشراف: ۱۷۷۳۹)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۶ /۹۴)، سنن الدارمی/النکاح ۱۸ (۲۲۴۵) (صحیح)
Wazahat
وضاحت: ۱؎ : بارہ اوقیہ کے (۴۸۰) درہم اورنش کے (۲۰) درہم، کل پانچ سو درہم ہوئے، جو وزن سے تیرہ سو پچھتر گرام (۱۳۷۵) کے مساوی ہے (یعنی ایک کیلو تین سو پچھتر گرام چاندی)۔ ۲؎ : ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے اس حساب سے ساڑھے بارہ اوقیہ کے کل پانچ سو درہم ہوئے۔