Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
Not Available
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العقیقة ۴ (۵۴۷۳)، صحیح مسلم/الأضاحي ۶ (۱۹۷۶)، سنن الترمذی/الأضاحي ۱۵ (۱۵۱۲)، سنن النسائی/الفرع والعتیرة (۴۲۲۷)، سنن ابن ماجہ/الذبائح ۲ (۳۱۶۸)، (تحفة الأشراف: ۱۳۱۲۷)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۲/۲۳۹، ۲۵۴، ۲۸۵)، سنن الدارمی/الأضاحي ۸ (۲۰۰۷)
Wazahat
وضاحت: ۱؎ : «فرع» زمانہ جاہلیت میں جس جانور کا پہلوٹہ بچہ پیدا ہوتا اس کو بتوں کے نام ذبح کرتے تھے، اور ابتدائے اسلام میں مسلمان بھی ایسا اللہ کے واسطے کرتے تھے پھر کفار سے مشابہت کی بنا پر اسے منسوخ کر دیا گیا، اور اس کام سے منع کر دیا گیا ، اور«عتیرہ» رجب کے پہلے عشرہ میں تقرب حاصل کرنے کے لئے زمانہ جاہلیت میں ذبح کرتے تھے، اور اسلام کے ابتداء میں مسلمان بھی ایسا کرتے تھے، کافر اپنے بتوں سے تقرب کے لئے اور مسلمان اللہ تعالی سے تقرب کے لئے کرتے تھے، پھر یہ دونوں منسوخ ہو گئے، اب نہ «فرع» ہے اور نہ «عتیرہ» ، بلکہ مسلمانوں کے لئے عیدالاضحی کے روز قربانی ہے۔