Blog
Books
Search Hadith

باب: لونڈیوں کی کمائی لینا منع ہے ۔

CHAPTER: Regarding The Earning Of A Slave-Women.

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ هُرَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ جَدِّهِ رَافِعٍ هُوَ ابْنُ خَدِيجٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ الْأَمَةِ حَتَّى يُعْلَمَ مِنْ أَيْنَ هُوَ .

Narrated Rafi bin Khadij: The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم forbade earnings of a slave-girl unless it is known from where it came.

رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈی کی کمائی سے منع فرمایا ہے جب تک کہ یہ معلوم نہ ہو جائے کہ اس نے کہاں سے حاصل کیا ہے ۱؎؟ ۔
Haidth Number: 3427
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

بما قبلہ

Takhreej

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ۳۵۸۷)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۱۴۱)

Wazahat

وضاحت: ۱؎ : جب تک معلوم نہ ہو جائے کہ لونڈی نے کہاں سے کمایا ہے ، حلال طریقے سے یا حرام اس کی کمائی لینا صحیح نہیں ہے ، علماء کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈیوں کی کمائی سے اس واسطے منع کیا ہے کہ لوگ ان پر محصول مقرر کرتے تھے ، اور وہ جہاں سے بھی ہوتا اسے لا کر اپنے مالک کو دیتی ، اگر کام نہ پاتیں تو زنا کی کمائی سے لا کر دیتیں اس واسطے ان کی کمائی سے اس وقت تک منع فرمایا جب تک کہ اس بات کی تحقیق نہ ہو جائے کہ اس کی کمائی حلال طریقے سے ہے ، بعض لوگوں کے نزدیک کمائی سے مراد زنا کاری کی کمائی ہے۔