Narrated Abdullah ibn Umar: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: Make a mention of the virtues of your dead, and refrain from (mentioning) their evils.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے مردوں کی خوبیاں بیان کرو اور ان کی برائیاں بیان کرنے سے باز رہو ۱؎ ۔
وضاحت: ۱؎ : مرے ہوئے کافروں اور فاسقوں کی برائیوں کا ذکر اگر اس لیے کیا جائے تاکہ لوگ اس سے بچیں اور عبرت حاصل کریں تو جائز ہے ، اسی طرح سے ضعیف اور مجروح رواۃ حدیث پر جرح و تنفید بھی باتفاق علماء جائز ہے ، خواہ وہ مردہ ہو یا زندہ ، اس لیے کہ اس کا مقصد عقیدہ ، علم ، اور حدیث کی خدمت و حفاظت ہے۔