It was narrated from Abu Sa’eed Al-Khudri that the Messenger of Allah (ﷺ) said:
“Whoever fasts one day in the cause of Allah, Allah will keep the Fire away from his face the distance of seventy autumns (years) for that day.”
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے جہاد کے سفر میں ایک روز بھی روزہ رکھا، تو اللہ اس ایک دن کے روزے کی وجہ سے اس کا چہرہ جہنم سے ستر سال کی مسافت کی مقدار میں دور کر دے گا ۱؎۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
Not Available
Takhreej
صحیح البخاری/الجہاد ۳۶ (۲۸۴۰)، صحیح مسلم/الصوم ۳۱ (۱۱۵۳)، سنن الترمذی/فضائل الجہاد ۳ (۱۶۲۳)، سنن النسائی/الصیام ۲۴ (۲۲۴۷،۲۲۴۸)،(تحفة الأشراف:۴۳۸۸)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/ ۲۶،۴۵،۵۹،۸۳)، سنن الدارمی/الجہاد ۱۰ (۲۴۴۴)
Wazahat
«خریف» کی تفسیر میں اختلاف ہے اور دوسری روایت میں ستر سال کا ذکر ہے تو «خریف» سے وہی سال مراد ہوں گے یعنی جہنم سے وہ شخص ستر برس کے راستے کے بقدر دور ہو جائے گا