It was narrated from Muhammad bin Hatib that the Messenger of Allah said:
“What differentiates between the lawful and the unlawful is (beating) the Daff and raising the voices (in song) at the time of marriage.”
محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حلال اور حرام میں فرق یہ ہے کہ نکاح میں دف بجایا جائے، اور اس کا اعلان کیا جائے ۱؎۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
Not Available
Takhreej
سنن الترمذی/النکاح ۶ (۱۰۸۸)، سنن النسائی/النکاح ۷۲ (۳۳۷۱)،(تحفة الأشراف:۱۱۲۲۱)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۴۱۸،۴/۲۵۹)
Wazahat
تاکہ سب لوگوں کو خبر ہو جائے کہ یہاں نکاح ہوا ہے، اب علماء کا اختلاف ہے کہ سوائے دف کے اور باجے بھی درست ہیں یا نہیں؟ جیسے طبلے سارنگی وغیرہ بعضوں نے دف کے سوا دوسرے سارے باجوں کو ناجائز رکھا ہے اور بعضوں نے شادی اور عید میں جائز رکھا ہے، اور وقتوں میں جائز نہیں رکھا۔